پشاور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی باری، وزیراعظم کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کارکردگی کی بنیاد پر وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں مصروف دن گزاریں گے، وزیراعظم کو کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، عمران خان ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے۔