اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے حالیہ متنازع شہریت بل سے متاثرہ مسلمان شہریوں کے ملک گیر مظاہروں اور بھارتی پولیس کی فائرنگ سے ہونیوالی شہادتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
معزز مہمان شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے خطے میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔