اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی مکمل کرنے کے بعد اپنے رفقا کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں کر سکا.
ذرائع کے مطابق اسلام میں موسم کی خرابی کی اطلاع ملتے ہی طیارے کا رخ پشاور ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پائلٹ نے پرواز سے قبل وزیراعظم اور ساتھیوں کو آگاہ کر دیا تھا اس وجہ سے وزیراعظم عمران خان کا طیارہ اسلام آباد کی بجائے پشاور ائیرپورٹ لینڈ کیا۔