لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سردار سبطین خان کو دوبارہ صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ منگل کے روز اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
سبطین خان نے نیب گرفتاری پر کابینہ سے رضاکارانہ استعفیٰ دے دیا تھا۔ منگل گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ان سے حلف لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 14 جون کو نیب لاہور نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وہ میانوالی پی پی 88 چار سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات وجنگلی حیات بنے۔ سبطین خان 2007ء میں بھی صوبائی وزیر معدنیات بھی رہ چکے ہیں۔