متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان، 5 سال کا سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 07 January,2020 11:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے بڑا اعلان کرتے ہوئے 5 سال کا سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات 5 سال کا ٹوریسٹ ویزا جاری کرے گا۔ پانچ سالہ سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المخدوم نے کیا۔

سفیر کے مطابق تمام ممالک کے شہری 5 سالہ ملٹی پل سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ امارات کو عالمی سیاحت کی منزل بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یو اے ای کو سالانہ 2 کروڑ 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔
 

Advertisement