اسلام آباد: (دنیانیوز) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سروسز ایکٹس پر بعض لیگی ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرم بحث مباحثہ ہوا، میاں جاوید لطیف، ڈاکٹر عبادا لرحمان سمیت دیگر ارکان نے پارٹی موقف سے اختلاف کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا پارٹی اراکین قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں۔ جس پر لیگی ارکان نے سوال کیا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا کیا ہوا۔ اس پر خواجہ آصف نے کہا شہباز شریف آپ کے سوالوں کا جواب خود آکر دیں گے۔
ادھر قومی اسمبلی میں آرمی، فضائیہ اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے بل کی حمایت کی جبکہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے حصہ نہیں لیا۔ بلوں کی منظوری کے بعد اجلاس بدھ کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔