اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمپنی 10 بینکوں کے اشتراک سے قائم ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کا مقصد خسارے کا شکار یونٹس کی بحالی سے روزگار پیدا کرنا ہے، اقدام سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔
ادھر وزیراعظم نے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری دے دی، منصوبے کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعظم کل ہنر مند پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔