اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کو شرم آنی چاہیے ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کا ذکر کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔ سرکاری افسران کی جانب سے غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والے افسران کو کیا کہا جائے۔
کوئ شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے۔۔۔ غریب ترین لوگوں کے حق پر اس بے حیائ سے ڈاکہ ڈالنے کو کیا کہا جائے۔ pic.twitter.com/IaeQytLrtx
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2020