لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا ادارہ ہے، ٹیکس دینے والے ادارے کی کارکردگی کا پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو واپسی کا کہیں گے تو بیمار پڑ جائیں گے، ان کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔ کیا شریف فیملی نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں کہ اس نے آنا ہے اس نے جانا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا معاملہ نہیں ہے۔ شہباز شریف آخری رپورٹوں تک ٹھیک تھے انہیں واپسی کا کہیں گے تو بیمار نہ ہو جائیں۔