حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، گڈذ ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
Last Updated On 13 January,2020 05:57 pm
کراچی: (دنیا نیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کیساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے یہ اہم اعلان گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صعنت کا پہیہ ٹرانسپورٹ کے پہیے سے جڑا ہوا ہے۔ ہم نے پہیہ چلانا ہے اسے روکنا روکنا نہیں ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی تمام تنظیموں اور وزیراعظم کا بھروسہ کرنے پر شکر گزار ہوں۔