لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بھی شدید سردی کیساتھ مزید برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
آئندہ تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
راولپنڈی، جہلم، کشمیر، چکوال اور اسلام آباد میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
20 اور 21 جنوری کو زیارت، پنجگور، پشین، جیوانی، گوادر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 13، کوئٹہ میں منفی 10، زیارت میں منفی 9، دالبندین میں منفی 4، ژوب میں منفی 2، نوکنڈی اور پنجگور میں منفی ایک، خضدار میں 2، بارکھان میں ایک، گوادر میں 10، جیونی میں 5، لسبیلہ میں 4، پسنی میں 9، سبی میں 5، تربت میں ایک درجے سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
زیارت، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سرد ہواؤں کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ سڑکوں پر پانی بدستور جما ہوا ہے اور چھتوں جمے ہوئے پانی کی قلفیاں لٹک رہی ہیں۔