لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ میدانی علاقوں سردی بڑھنے سے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے سے صبح اور شام کے وقت دھند کی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی سات اور استور میں منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر قائد کی بات کی جائے تو وہاں رواں سال اور رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب 12 جنوری کی شب شہر قائد میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔