لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، حکومت صوبے میں آٹا بحران فوری حل کرے۔
پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی بھی آٹا بحران سے نالاں، حکومت سے مسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کر دیا، پارٹی رہنما مونس الہی کہتے ہیں کہ پورے پاکستان کے لیے گندم اُگانے والا صوبہ آٹے کی قلت اور مہنگائی کا شکار کیوں ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی تکلیف پر چپ نہیں بیٹھ سکتی۔
پنجاب میں آٹا بحران پنجاب حکومت فوراً حل کرے۔ پاکستان کے لیے گندم اُگانے والا صوبہ آٹے کی قلت اور مہنگائی کا شکار کیوں ہو رہا ہے؟ پاکستان مسلم لیگ عوام کی تکلیف پر چپ نہیں بیٹھ سکتی #FlourCrisis #FlourPrice #Aata
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 20, 2020