اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔
وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ سے مشاورت کی اور انسپکشن اور غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لئے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لیا۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ 15 چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے، صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں، غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔
عمران خان کی آبزرویشن پر صوبائی حکومتیں متحرک ہوگئیں، 15 چھوٹے کاروبار پر غیر ضروری ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے، 74 مختلف کاروبار پر انسپکشن کی شرط ختم کر دی جائیگی۔