مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع، بٹگرام میں رابطہ سڑکیں بند

Last Updated On 21 January,2020 12:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، شگر میں پانچ دن کے وقفے کے بعد پھر سفید موتیوں کی برسات، گلیوں میں برف کے ڈھیر لگنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، بٹگرام میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو مشکلات سامنا ہے۔

آسمان سے ایک بار پھر سفید موتیوں کی برسات، شمالی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی، مری میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس سے وادی میں ہر سو برف ہی برف ہے۔ سیاح سرد موسم کو انجوائے کرنے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

شگر میں پانچ دن کے وقفے کے بعد آسمان سے روئی برستے گالوں سے نظارے حسین ہوگئے، سخت سردی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔

سکردو میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔