پشاور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے وزراء کے اختلافات بھی سامنے آگئے، صوبائی وزراء نے صوبائی امور میں وفاق کی مداخلت، بد انتظامی اور ناقص طرز حکمرانی سے متعلق وزیر اعلیٰ کو تحفظات سے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ اراکین نے وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی جس میں اراکین نے صوبے میں بد انتظامی اور کرپشن کے الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، وزراء کا صوبے میں ناقص طرز حمکرانی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزراء نے صوبائی حکومت کے امور میں وفاق کی مداخلت کی شکایات بھی کیں، وزراء کا کہنا تھا کہ صوبے میں شدید مالی اور بد انتظامی ہے، مالی بے قاعدگیوں کے الزامات والے وزراء کو دوبارہ کیوں لیا گیا اور الزامات کے باوجود وزارتیں کیوں دی گئیں۔
وزراء کا کہنا تھا کہ انتظامی امور بہتر نہ ہونے سے حکومتی معاملات بگڑتے جا رہے ہیں۔