صادق آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں 1 شخص زخمی، ہسپتال منتقل

Last Updated On 27 January,2020 02:13 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) موٹروے پر صادق آباد کے درمیان پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار، ایمنبولینس اور ایک فائر وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ حادثے کا شکار ٹینکر کراچی سے ساہیوال جا رہا تھا جس میں 48 ہزار پیٹرول موجود ہے، ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے، جلد آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

 

Advertisement