لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار سے متعلق افواہیں کل دور کر دیں، عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تمام افواہوں کو ختم کر دیا، وزیراعظم نے کل لاہور میں مختلف اجلاس کیے، ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر (ن) لیگ، پیپلزپارٹی نے اودھم مچایا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا پرانے ڈیٹا پر رپورٹ مرتب کی، ن لیگ، پیپلز پارٹی سے کہوں گا اب ڈوبنے کیلئے چلو بھر پانی ڈھونڈیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ڈیڑھ سال میں ریلوے، پی آئی اے، پاکستان پوسٹ کا ریونیوبڑھا، عالمی اداروں نے کہا پاکستان میں دہشتگردی ختم ہوئی۔