اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے اے ٹی ایم فراڈ کا نوٹس لیتے ہوئے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا اے ٹی ایم کارٖڈ بلاک کر کے جعلی نمبروں پر رابطے کا کہا جاتا ہے، فون پر کہا جاتا ہے جلد نیب اور دیگر ادارے آپ سے رابطہ کریں گے، نیب کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر کوئی جعلی افسر بن کر کال کرتا ہے تو نیب کو فوری اطلاع دی جائے۔