راولپنڈی: (دنیا نیوز) اسلام آباد میٹرو کی تزئین و آرائش سے متعلق کرپشن کیس میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو احکامات جاری کرتے ہوئے ملزم 10 فروری تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میٹرو منصبوے کی تزئین و آرائش میں کرپشن کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، عدالت کے روبرو ملزم مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت کی درخواست پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔
عدالت عالیہ نے مصطفی کمال کی گرفتاری سے نیب کو 10 فروری تک روک دیا۔ ملزم کو 5 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب بھی طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ مصطفی کمال، ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی ہیں۔