لاہور: (دنیا نیوز) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کا نام غریبوں کے دل سے نہیں نکالا جاسکتا، منصوبے کا نام بدل کر اور تصویر ہٹا کر حکمرانوں نے اپنا ظرف ظاہر کیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا اور محترمہ کی تصویر ہٹانا حکومت کی گراوٹ کی نشانی ہے، وقت نے بار بار ثابت کیا کمزور طبقات کی واحد آواز پیپلز پارٹی ہے، حکمران صرف پرانے منصوبوں پر نئے کتبے سجانے اور دھوکہ دینے آئے ہیں، ہوشربا مہنگائی سے غریبوں اور ناداروں سے آخری لقمہ بھی چھینا جا رہا ہے۔