صوابی: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اعتراف کرتے ہیں ملک میں مہنگائی ہے لیکن اسکی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں۔
صوابی کے علاقے کازروبی میں گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی ہیں لیکن اسکی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، پچھلی حکومتوں کی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہے، ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہیں، ہمیں اس بات کا احساس ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ 8 یونین کونسلر میں زراعت کے لئے پیکج لا رہے ہیں۔ غازی بروتھا متاثرین کے لئے پانی کو جلد بحال کیا جائے گا،:11ارب روپے سے صوابی میں 220kva گریڈ سٹیشن منظور کیا جس سے صوابی میں عمر بھر کے لئے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پختون پہلی دفعہ حکومت کا حصہ ہیں، مولانا صاحب کھبی کہتے ہیں کہ سلیکیڈ حکومت ہیں کھبی کہتے ہیں کے ختم نبوت کے قانون کو چیڑا ہے۔ ختم نبوت پر اپنی جان و مال قربان کرنے کیلئے تیارہیں۔
مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا صاحب اگر حکومت اتنی بری ہے تو آپ کا بیٹا اسمبلی میں کیوں ہے، آپ کا بیٹا اسمبلی سے استعفی کیوں نہیں دیتا۔