کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم کو منانے کا چیلنج، حکومتی ارکان کے بعد چیئرمین سینیٹ کی متحدہ کے عارضی مرکز آمد، صادق سنجرانی نے خالد مقبول صدیقی کو کابینہ کا حصہ بننے کا مشورہ دے دیا، متحدہ کے سربراہ بھی آئی جی سندھ کے معاملے پر بول پڑے۔ ۔
کراچی میں اتوار سیاسی ملاقتوں کے نام، ایم کیو ایم کی ناراضگی کو دور کیسے کیا جائے، حکومتی مذاکرات کمیٹی کے بعد چیئرمین سینٹ بھی ایم کیوایم کو منانے انکے عارضی مرکز پہنچ گئے۔ صادق سنجرانی نے رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی، میڈیا سے گفتگو میں کہنے لگے اتحادیوں سے متعلق معاملے پر زیادہ بات نہیں ہوئی، البتہ انہوں نے مسائل کے لئے خالد مقبول صدیقی کو کابینہ کا حصہ بننے کا مشورہ ضرور دے دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیئرمین سینٹ مطالبات کی منظوری میں انکا ساتھ دیں گے، انہوں نے آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی تبصرہ کیا۔
اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے قورمہ ،حلیم اور گاجر کے حلوے سے چیئرمین سینٹ کی بھرپور تواضع بھی کی۔