اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی ف کی سربراہی میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں حکومت مخالف احتجاج سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ خیال رہے مولانا فضل الرحمان 20 جنوری کو کہہ چکے ہیں تینوں جماعتیں اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔