لاہور: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کو حکومت گھر جا چکی ہے، اس وقت خلاء ہے، حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب راشن اورسبزی خریدنے کے قابل نہیں رہے، بڑی جماعتوں کی بعض پالیسیوں کے باعث اپوزیشن تقسیم ہوئی، جس کا فائدہ حکومت کو ہوا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو گیا، بجلی، گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پس چکا ہے، عوام کو ساتھ ملا کر قابل حکومت کے لیے کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں سے اپوزیشن تقسیم ہوئی جس کا حکومت نے فائدہ اٹھایا، مولانا فضل الرحمن نے 23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا۔