اسلام آباد: (دنیان یوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر کی معطلی کی سفارش پر عملدرآمد روک دیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، علی نواز اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکوٹ میں وکیل مئیر اسلام آباد نے موقف اپنایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے میری معطلی کی سفارش خلاف قانون ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز کو بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کام سے روکا جائے، حکومت کو مئیر اسلام آباد کی معطلی کی سفارشات پر عملدرآمد سے روکا جائے، چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن غیر جانبدار ہونا چاہیے، علی نواز جانبدار ہیں۔ عدالت نے کہا 21 فروری تک وفاقی حکومت میئر کے خلاف کارروائی نہ کرے۔