اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جنگی جنون کے موجودہ ماحول میں بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ بھارتی جنگی جنون کی درپیش صورتحال میں تنازع کشیر کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کا کردار نہایت اہم ہو چکا ہے۔ اراکین کا کہنا تھا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قبول نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کیلئے اہم ترین کام کر رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حالیہ دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے جو گزشتہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ مدد کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جعلی آپریشن کر سکتا ہے، وزیراعظم نے یو این سیکرٹری جنرل کو آگاہ کردیا
انتونیو گوتیرس نے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ تنازع کشمیر کے ضمن میں اقوام متحدہ ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغان امن عمل کیلئے جو کچھ کرسکتا ہے، کر رہا ہے: وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ سفارتکاری اور مذاکرات تنازعات کے حل میں اہم ہیں۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔