لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج ٹرین معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا قرض واپس کرنے کیلئے سالانہ اربوں روپے دینے پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اہم بیان میں کہا کہ 60 روپے کا ٹکٹ بھی رکھیں تو ٹرین چلانے کیلئے سالانہ 10 ارب سبسڈی دینی پڑے گی۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم اس رقم سے ہسپتال اور سکول چلائیں یا یہ سبسڈی دیں؟
سردار عثمان بزدار نے لکھا کہ پنجاب کابینہ نے فیصلہ اسمبلی بھیجا ہے تا کہ عوامی نمائندوں کا فیصلہ آئے۔
اورنج لائن ٹرین کا قرض واپس کرنے کےلیے اربوں روپےسالانہ دینےپڑیں گے، اور اگر 60روپےکا ٹکٹ بھی رکھیں تو صرف ٹرین کو چلانے(O&M) کےلیے 10 ارب سالانہ سبسڈی دینی پڑےگی
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) February 18, 2020
کیا ہم اس رقم سےہسپتال و سکول چلائیں یا یہ سبسڈی دیں؟ کابینہ نےفیصلہ اسمبلی بھیجا ہےتاکہ عوامی نمائندوں کافیصلہ آئے