انور منصور سے متعلق اصولی موقف پر قائم، صرف الفاظ کے چناؤ پر معذرت کی: فروغ نسیم

Last Updated On 24 February,2020 01:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انور منصور سے اصولی موقف کے معاملہ پر معافی نہیں مانگی، صرف الفاظ کے چناؤ پر انور منصور سے معذرت کی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نجی وکیل کی خدمات لینے پر کام شروع کر دیا ہے۔

 

قبل ازیں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خالد جاوید سے بھائیوں والا تعلق ہے، ان پر اعتراض کرنے والے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے، میرے والد کی بھی خالد جاوید کے والد کے ساتھ پرانی راہ و رسم ہے۔ ان کی تعیناتی پر نہ تو کوئی تحفظات ہیں نہ ہی کوئی اعتراض ہے۔

مزید برآں وزیر قانون فروغ نسیم سے متعلق یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ وہ انور منصور سے متعلق بیان پر معافی مانگتے ہیں، اب انہوں نے جو تازہ بیان دیا ہے اس کے مطابق فروغ نسیم نے اٹارنی جنرل سے معافی نہیں مانگی، اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، صرف الفاظ کے چناو پر معذرت کی ہے۔