پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے بروقت کارروائی میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے سامنے ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، متقول پشاور کے نواحی علاقے بخشو پل کا رہائشی تھا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔