کرونا وائرس: ایران کیلئے ڈائریکٹ پروازوں پر آج رات سے تاحکم ثانی پابندی عائد

Last Updated On 27 February,2020 02:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایران کے لیے ڈائریکٹ پروازوں پر آج رات سے تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔

وزارت قومی صحت کے مطابق کرونا وائر س سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں، روزانہ حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، ایوی ایشن ڈویژن میں قائم کنٹرول روم بھی 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے بھی پیشگی اقدامات اپناتے ہوئے عمرہ اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ فیصلے کے بعد پاکستان سے عمرہ زائرین کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر لائنز کو عمرہ زائرین کی فلائیٹس ری شیڈول کرنےسے پہلے ایوی ایشن ڈویژن سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔
 

Advertisement