کراچی: (دنیانیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے شہر میں ماسک کی عدم دستیابی کے کیس میں وفاقی حکومت، کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مارچ کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا دیا۔
کراچی میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک کی عدم دستیابی پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس مشکل گھڑی میں زخیرہ اندوزی کرنیوالے مافیا لوٹ مارمچائی ہوئی ہے، 180 روپے والا سرجیکل ماسک ایک ہزارسے 17 سو میں فروخت ہو رہا ہے، میڈیا میں کرونا وائرس بچنے سے احتیاطی تدابیر کی مہم چلائی جائے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی و وفاقی سیکریٹری ہیلتھ، وزارت داخلہ، پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔