کم آمدنی والوں کیلئے خوشخبری، راشن کی خریداری میں حکومت معاونت کریگی

Last Updated On 02 March,2020 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 25 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں حکومت معاونت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصلے سے قبل وزیراعظم نے تمام محکموں سے بریفنگ لی اور آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لئے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت آٹا چینی دال اور گھی کی خریداری میں مدد کرے گی۔

اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی حکومتیں ایسے طبقے کا احساس نہیں کرتی تھیں۔ موجودہ حکومت ایسے سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی۔ وفاق اور صوبے مل کر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔
 

Advertisement