لاپتہ افراد کیلئے کمیشن نے 29 فروری تک 4 ہزار 476 کیس نمٹائے: اعدادوشمار جاری

Last Updated On 03 March,2020 02:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاپتہ افراد کیلئے کمیشن نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے، کمیشن نے 29 فروری تک 4 ہزار 476 کیس نمٹائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ 48 نئے کیسز کمیشن کو موصول ہوئے، لاپتہ افراد کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 ہزار 604 ہو چکی ہے، کمیشن نے اب تک 4 ہزار 476 کیسز کو نمٹایا، لاپتہ افراد کیلئے کمیشن نے فروری میں 666 سماعتیں کیں، ان میں اسلام آباد میں 322، کراچی میں 208، لاہور اور پشاور میں 68 سماعتیں کیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کمیشن چیئرمین نے لاپتہ افراد کے ورثا کا خود موقف سنا، چیئرمین تنخواہ لے رہے ہیں نہ کوئی سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا لاپتہ افراد کے قومی کمیشن میں کام کرنا قومی فرض سمجھتا ہوں۔