اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کا آگاہی مہم کو سراہنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے کی گئی ریکوری ہزاروں متاثرین اور بعض سرکاری محکموں کو واپس کی گئی۔ اس وقت 1275 بدعنوانی کے ریفرنس 25 متعلقہ احتساب عدالتوں میں مختلف مراحل میں زیر سماعت ہیں، جس میں تقریباً 943 ارب روپے کی بدعنوانی شامل ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بدعنوانی کے میگا مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم بہت کامیاب رہی۔ آگاہی مہم میں حکومتی اداروں، این جی اوز اور میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔