اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی پی پی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری طلاعات پلوشہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کے اس شکوہ کہ وہ اپنے وزراء سے پریشان رہتے ہیں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح وہ سلیکٹڈ ہیں اس طرح ان کے وزراء بھی کسی اور کے بھرتی کیے ہوئے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے ہیں چونکہ وہ نااہل ثابت ہوچکے تو اپنی نالائقی اور نااہلی کا اقرار کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں، ان کے مستعفی ہونے سے عوام کو ان کے نالائق وزراء سے بھی نجات مل جائے گی، فردوس عاشق سے لیکر شیخ رشید تک ایسے کردار ہیں جن سے عوام کو گھن آتی ہے جبکہ مراد سعید اور چوہان جیسے وزراء مسخرہ پن کر کے خود ہی اپنی حکومت کو شرمندہ کرتے ہیں۔ پلوشہ خان نے مزید کہا کہ جب وزیراعظم بنی گالہ کے پہاڑ میں گم ہوجائیں تو وزراء کوہسار مارکیٹ میں دکانداری کرتے ہی نظر آئیں گے