اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلسل بین الاقوامی برادری کو خبردار کررہا ہوں کہ مودی کا ہندو بالادست نظریہ تمام اقلیتوں کو نشانہ بنائے گا۔ مودی کا موجودہ ٹارگٹ کشمیری اور بھارت میں مقیم مسلمان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ اس وقت کشمیری اور بھارتی مسلمان نشانے پر ہیں۔ دیگر اقلیتی برادریاں بھی بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کا شکار ہو رہے ہیں۔
I continue to warn international community that Modi s Hindu Supremacist ideology will target all minorities.Right now prime target is Kashmiri Muslims & Muslims in India; but intolerance & targeting is spreading & will spread to other minority communitieshttps://t.co/dK0473FKEc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2020
If this Supremacist ideology is not checked it will target all communities in India incldng Dalits & eventually anyone who dares to disagree with this fascist ideology will be the target of violence. The consequences will be felt beyond the region unless resolute action is taken.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2020
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اگر اس بالادست نظریے کی جانچ نہ کی گئی تو اس سے ہندوستان میں ساری برادریوں کو نشانہ بنایا جائے گا، آخر کار جو بھی اس فاشسٹ نظریے کے خلاف بات کرے گا وہ تشدد کا نشانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا چینی بحران: قصور وار کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو چھوڑوں گا نہیں: وزیراعظم عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نے اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ہندو بالادستی نظریے کے نتائج خطے سے آگے تک محسوس کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اورٹارگٹ کے واقعات بڑھ رہے ہیں، دنیا کو بتاتارہا مودی کا ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کونشانہ بنائے گا۔
فائیو سٹار، کے ڈی اے چورنگی اور سخی حسن چورنگی پر بنائے جانے والے پلوں کی افتتاحی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔
ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، یہ شہر پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے: عمران خان
وزیراعظم نے ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے آج معذرت کرتا ہوں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی نہ آسکا۔
خیال رہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان کو آج کراچی آنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے وہ نہیں آسکے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کی تفصیل آپ عوام کو بتائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس کے اوپر جانے سے ملک اوپر جائےگا، کراچی پر برا وقت آتا ہے تو پورے پاکستان پر برا اثر پڑتا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی ترقی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے باعث سارے فنڈز صوبوں کو منتقل ہوئے، یقین دلاتا ہوں سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، شہر قائد کی ترقی کامطلب روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں، صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے، بڑے شہروں کی ترقی کیلئے خاص مقامی نظام ہوتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور دیگر شہروں سے بہتر اس لیے ہوا کیونکہ پنجاب جوکہ آدھا پاکستان ہے اس کے کل ترقیاتی فنڈز کا آدھے سے زیادہ لاہور میں لگادیا گیا اور اس سے صوبے کے دوسرے شہروں کو نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، کراچی کی ترقی کا مطلب لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس میں اصلاحات کیں، کوشش کررہے ہیں کہ پولیس کے کام میں کوئی مداخلت نہ ہو۔ سندھ میں پولیس کی پرفارمنس نہیں ہے اس وجہ سے یہاں رینجرز ہے۔