قطر نے کرونا سے بچاو کیلئے پاکستان سمیت 14 ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی لگا دی

Last Updated On 09 March,2020 05:14 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے پاکستان سمیت 14ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کر دی۔

کروناوائرس سے بچاو کے اقدامات، قطر نے 14 ممالک کے بعد پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی۔ کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانیوالی پروازوں سے 96 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

قطر نے پاکستان سمیت 14ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن یا آن ارائیول ویزہ پر پاکستانیوں کو قطر آنے کی اجازت نہیں۔ صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جا سکتے ہیں۔
 

Advertisement