کیا گرمی کے بڑھتے ہی کرونا وائرس ختم ہوجائے گا؟

Last Updated On 08 March,2020 12:00 pm

جنیوا: (ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینئر ماہر نے کہا ہے کہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کرونا وائرس گرمیوں میں غائب یا ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے موجودہ مرحلے پر وائرس سے فیصلہ کن لڑائی کے لئے ممالک پر زور دیا۔ روز مرہ کی بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ ہمیں ابھی تک معلوم نہیں کہ مختلف موسمی حالات میں وائرس کا طرزعمل یا سرگرمی کیا ہو گی۔ یہ اس مفروضے کیخلاف انتباہ ہے جس کے مطابق گرمیوں میں یہ وائرس زکام کی طرح خود ہی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ فرض کرنا ہو گا کہ وائرس اپنی پھیلنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا
 

Advertisement