کرونا سے دنیا بھر میں خوف کے سائے، چین میں مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے

Last Updated On 07 March,2020 11:33 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) کرونا سے دنیا بھر میں خوف کے سائے، چین میں مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

کرونا نے 97 ممالک میں پنجے گاڑھ لیے۔ ویٹی کن، سربیا، سلوواکیہ، پیرو، ٹوگو کولمبیا میں بھی کرونا کی تشخیص ہوگئی۔ کرونا سے دنیا بھر میں 3 ہزار 495 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی، امریکا میں 15 جبکہ اٹلی میں 197افراد ہلاک ہوگئے۔ سان فرانسسکو میں پھنسے بحری جہاز میں مزید 21 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، عراق میں کرونا سے 4 برطانیہ میں 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ایک لاکھ کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ فرانس میں تعلیمی ادارے دو ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے۔ پیرس میراتھون دوڑ کے مقابلے نئی تاریخ تک منسوخ کر دیئے گئے۔

جنوبی کوریا میں 174 نئے کیس سامنے آگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی۔ چین میں مزید 28 افراد کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔
 

Advertisement