کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا

Last Updated On 08 March,2020 08:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیل کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے کرونا وائرس کے حوالے قائم آئسولیشن روم کا جائزہ لیا اور تعینات عملہ سے سہولیات بارے تفصیلی انتظامات بارے پوچھا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ حکومت کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہسپتال اور علیحدہ کمرے مختص کر رکھے ہیں۔ ہم مربوط انداز میں صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر قومی ایکشن پلان کے تحت کام کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں مل کر کر مقابلہ کرنا ہے۔ پورے ملک سے 289 مشتبہ کیسز کے نمونوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے ابھی تک چھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement