اطالوی آرمی چیف بھی کرونا وائرس کا شکار، قرنطینہ کر دیا گیا

Last Updated On 09 March,2020 10:46 am

روم: (روزنامہ دنیا) چین کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کے آرمی چیف کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا جس کے بعد انہیں قرنطینہ کرنے کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سالواتور فارینا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔

آرمی چیف نے اعلان کیا کہ ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آنے کے باعث وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں، ان کی جگہ چیف آف سٹاف جنرل فیڈریکو بوناٹو کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
 

Advertisement