کراچی میں کرونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سندھ میں مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی

Last Updated On 13 March,2020 01:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا، متاثرہ شخص نے اسلام آباد سے کراچی سفر کیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک 251 میں سے 15 کیسز میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 13 مریض زیرعلاج ہیں۔

 پاکستان میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنے لگا، کراچی میں خطرناک وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے 52 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ باتھ آئی لینڈ کے رہائشی شخص نے اسلام آباد سے کراچی سفر کیاتھا۔ متاثرہ شخص کی بیرون ملک سفر کی ہسٹری دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد15ہوگئی۔ دو مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے 54 ٹیسٹ کئے گئے جو نیگیٹو آئے۔ اب تک 251 میں سے 15 کیسز میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 13 مریض زیرعلاج ہیں۔

 

Advertisement