ن لیگ نے عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے چھ ارکان کو شو کاز نوٹس بھیج دیا

Last Updated On 13 March,2020 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والےچھ ارکان کو شوکاز نوٹس بھیج دیا، سات روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے نشاط احمد ڈاھا،غیاث الدین، اشرف انصاری،فیصل خان نیازی، ،محمد ارشد،اظہر عباس کی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی۔ کچھ ارکان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد لیگی قیادت کے خلاف بیان بازی بھی کی۔

شوکاز نوٹس میں کہاگیاکہ ارکان شیر کے انتخابی نشان پر منتخب ہوئے اورپارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، ارکان کے پاس وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے بغیر اجازت ملاقات کرنے کا کوئی اخلاقی قانونی جواز نہیں تھا، مقررہ وقت میں جواب نہ ملنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔