گھر بیٹھے آن لائن ماہر ڈاکٹرز سے چیک اپ کیلئے پورٹل لانچ ہوگا

Last Updated On 18 March,2020 09:01 am

لاہور: (بلال چودھری) کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے یو ایچ ایس نے ٹیلی میڈیسن کنسلٹیشن پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مشتبہ مریض گھر بیٹھے آن لائن ماہر ڈاکٹرز سے چیک اپ کروا سکیں گے۔ اس حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن کا اقدام کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہو گا، مریض گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹرز سے مشاورت کر سکیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا بہترین توڑ ٹیلی میڈیسن کنسلٹیشن پورٹل ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہینڈ سینی ٹائزر مختلف اداروں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے اور خاص کر ہیلتھ پروفیشنلز اور ہسپتالوں کو مہیا کئے جائیں گے۔