شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

Last Updated On 19 March,2020 11:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔

شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی کی نماز جناہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں ادا کی گئی جس میں اعلی فوجی، سول افسران کے علاوہ عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید لیفٹیننٹ کی نماز جنازہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران اپنے تین جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے تھے۔