لاہور: (سید سجاد کاظمی سے) میڈیکل ایمرجنسی کے باوجود 2 پروفیسرز نے کورونا کے مریض چیک کرنے سے انکار کر دیا۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں شیخوپورہ کے دو مشتبہ مریضوں کو سینئر پروفیسرز نے چیک کرنے سے انکار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل شعبہ کے دونوں پروفیسرز میں سے ایک نے خود کو کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ کا مریض قرار دے دیا جبکہ دوسرے پروفیسر نے طبیعت خراب ہونے پر چھٹیاں لے لیں۔
ایمرجنسی میں کٹس کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے ایمرجنسی کا بائیکاٹ کرنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایم ایس رضا حسن سے کٹس کی عدم فراہمی پر مکالمہ بازی بھی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے ایل آئی میں کورونا پر ٹریننگ کے لئے کوئی پروفیسر نہیں گیا صرف ایس آر اور تین پی جی آر کو بھیجا گیا تھا۔