مقبوضہ کشمیر میں 231 روز سے زندگی قید، عوام خوراک اور ادویات سے محروم

Last Updated On 22 March,2020 12:21 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) 231 روز سے مقبوضہ کشمیر میں زندگی قید ہے، وادی آج بھی دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، کرونا مریضوں کی اطلاعات کے بعد صورتحال جوں کی توں، کشمیری خوراک اورادویات سے محروم ہیں۔

بھارتی مظالم کے باوجود مسئل کشمیر عالمی برادری کی نظر سے اوجھل ہے، قابض فوج تقریبا روز مظالم ڈھاتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد کارروائیوں کے دوران شہید کر دیتی ہے۔ اس کے باوجود کشمیریوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوا۔

وادی بھر میں لاک ڈٓاون کے باوجود کشمیری بھارتی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لاتے بلکہ موقع ملنے پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کئے رکھے ہوئے ہیں۔