سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا جبر جاری ہے۔ قابض فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج 224 روز ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق مقبوضہ وادی انگار وادی بن چکی ہے۔ بھارت نے فوجی دہشت گردی کے دوران مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے گاؤں میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔
بھارتی فوج نے علاقے کو مکمل سیل کر دیا۔ ظالم فوج گلیوں اور سڑکوں پر گشت کرکے خوف وہراس پھیلاتی رہی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نےبھارت کے خلاف احتجاج کیا۔
224 روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن سے مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے۔ وادی میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تاہم مظالم کے باوجود کشمیری بھارت سے آزادی کے کے لیے پرعزم ہیں۔