اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم اجلاس میں تعیمرات انڈسٹری کو دیئے جانے والے ریلیف پر مشاورت کرے گی، کرونا کی صورتحال میں عوام کو ممکنہ ریلیف سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔
اجلاس میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی پر بھی مشاورت ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔